پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1747 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج سمیں شدید مندی کا رجحان جاری ہے۔
آج کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1747 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 44 ہزار 496 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ تین سیشنز نے دوران اب تک 2400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث شرح سود بڑھنے کا خدشہ ہے۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب روپے کی قدر کو روندتے ہوئے امریکی کرنسی کی پرواز کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 05 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 305 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 325 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں