الیکشن کی تاریخ کون دے سکتا ہے؟ صدر کا وزارت قانون کو خط

صدر مملکت عارف علوی نے وزارت قانون کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سوال کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کون دے سکتا ہے؟
ذرائع کے مطابق وزارت قانون کو صدر کا خط موصول ہو گیا ہے اور صدر مملکت کی جانب سے موصول خط پر مشاورت شروع کردی گئی ہے۔وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق مشاورت کے بعد خط پر صدرمملکت عارف علو ی کوجواب دیا جائے گا،صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کے جوابی خط کے بعد وزارت قانون سے رائے مانگی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں