شمالی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ دوسری بار بھی ناکام

پیانگ یانگ : شمالی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل ایرو سپیس ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن ( این اے ڈی اے ) نے جمعرات کو 3 بجکر 50 منٹ پر ریکنیسنس سیٹلائٹ مالی یونگ1 لانچ کیا ، تیسرے مرحلے کی پرواز کے دوران ایمرجنسی بلاسٹنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے لانچ ناکام ہو گئی۔
شمالی کوریا نے اکتوبر میں لانچنگ کی تیسری کوشش کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے ، تاہم ملبے کی تلاش جاری ہے ۔دوسری جانب جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے سیٹلائٹ لانچ کرنے کی جمعرات اور اس سے قبل مئی میں کی گئی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا لاپرواہ اشتعال انگیزیوں پر وسائل ضائع کر رہا ہے جبکہ معاشی صورتحال کے لیے نچلے حکام کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے جو اس کے لوگوں کو بھوک اور موت کی طرف لے جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں