ترکیہ میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ

استنبول : ترکیہ میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جوکہ 49.5 سینٹی گریڈ رہا۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ درجہ حرارت 2021 میں 49.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ روم کے طاس میں گرمی کی لہروں کا رجحان تقریباً دو دہائیوں تک جاری رہے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں ماہرِ موسمیات نے کہا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔
قومی موسمیاتی سروس نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر معمول کے موسمی درجہ حرارت سے 11 ڈگری تک بڑھے گی، اگرچہ ال نینو موسمی رجحان بھی ریکارڈ درجہ حرارت لاتا ہے لیکن گرمی کی لہریں زیادہ بڑھتی جارہی ہے۔ترکیہ کے ماہر موسمیات کاکہنا ہے کہ بحیرہ روم کے علاقے میں سیاحت کے لیے سب سے موزوں موسم ستمبر اور اکتوبر 2040 میں ہوگا، انہوں نے آنے والے برسوں میں گرمیوں کے مہینوں میں خشک سالی کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں