اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سنچری، انٹربینک میں بھی مہنگا

کراچی: ڈالر کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، روپے کو روندتے ہوئے امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 291 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 301 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں