ایف آئی اے نے چودھری پرویز الہٰی کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا

لاہور: ایف آئی اے ٹیم نے پی ٹی آئی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کی ٹیم نے صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلیٰ کو جیل سے گرفتار کیا ہے ، پرویز الہٰی کو مقدمہ نمبر 6 میں گرفتار کیا گیا ہے ، ٹیم پرویز الہیٰ کو بکتر بند گاڑی میں لےکر روانہ ہوگئی۔
کچھ دیر قبل پرویز الہیٰ کے فرنٹ مین اور گن مین چودھری محمد زمان گرفتار کیا جا چکا ہے، محمد زمان یہ سابق وزیراعلیٰ کا کیش بوائے بھی تھا۔محمد زمان کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ٹیم اور پولیس منی لانڈرنگ کیس اور محمد زمان کے حوالے سے تحقیقات کے لئے پرویز الہیٰ کو لینے کیمپ جیل پہنچی تھی۔خیال رہے کہ 2 روز قبل 24 جون کو لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو عدالتوں سے ضمانتیں ہونے کے بعد متعدد مرتبہ مختلف مقدمات میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں