راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے سیکورٹی اہلکاروں کو سپردخاک کردیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ شہید کی نماز جنازہ وانا اور ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی ، دونوں شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران، جوانوں، عام عوام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی ۔ترجمان کاکہنا تھا کہ مسلح افواج ہرقیمت پردہشت گردی کےخاتمہ کیلئے پُرعزم ہیں ، یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں سکیورٹی فورسز نے ہفتے کو انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لانس نائیک شعیب علی (عمر 25 سال، رہائشی پاراچنار) اور سپاہی رفیع اللہ (عمر 22 سال، ساکن ضلع لکی مروت) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری