لاہور : سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد کے 5مقدمات میں دوبارہ حفاظتی ضمانت کی درخواست کے معاملے پر زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور اظہر صدیق نے دائر کی ہے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر دوبارہ حفاظتی ضمانت دائر کی ۔
عمران خان نے تھانہ رمنا اور کھنا میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی ، جس کی سماعت کیلئے دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے، بنچ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل ہے۔
اس موقع لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ عمران خان بھی عدالت پہنچ چکے ہیں ۔
بنچ کچھ دیر بعد حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
عمران خان نے 5مقدمات میں دوبارہ حفاظتی ضمانت کی درخواست کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔
Load/Hide Comments