سابق برازیلین صدر کو سعودی عرب سے ملنے والے زیورات واپس کرنے کا حکم

برازیلیا : برازیلین عدالت نے ملک کے سابق صدر جیئر بولسونارو کو سعودی عرب سے ملنے والے قیمتی زیورات واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ بولسونارو 5 دن میں امارات سے ملنے والی دو بندوقیں اور زیورات بھی واپس توشہ خانہ میں جمع کرائیں۔
یاد رہے کہ سابق صدر پر الزام ہے کہ وہ سعودی عرب میں ملنے والا 32 ملین ڈالر کا سیٹ کسٹم میں ظاہر کیے بغیر گھر لے گئے۔
واضح رہے کہ برازیل کے قانون کے مطابق ایک ہزار ڈالر سے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے اُسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے ، ساتھ ہی صدور غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد ساتھ لے جانے کے اہل نہیں ہوتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں