چین نے پاکستان کیلئے 70کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی

اسلام آباد : :وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا کہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ رقم اسی ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے اور رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں