عمران خان نے کراچی پولیس پر حملے کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیدیا

عمران خان نے کراچی پولیس پر حملے کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیدیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی پولیس پرحملہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ شہری مراکز میں دہشت گردی میں اچانک اضافہ انٹیلیجنس کی ناکامی اور انسداد دہشتگردی کے لیے ریاست کی غیر فعال حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں