گوتم اڈانی کی دولت میں 5 دنوں کے دوران 34 ارب ڈالرز کی کمی

نئی دہلی: طھارت سے تعلق رکھنے والے ایشیا کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی محض 5 دنوں میں 34 ارب ڈالرز سے محروم ہوگئے۔
بلومبرگ بلین ایئر انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی ذاتی دولت میں 3 کاروباری دنوں کے دوران 34.6 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے جس سے وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے سے 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نقصان کے باعث اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو میں بھی 68 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔
گوتم اڈانی کی دولت میں تیزی سے کمی کی وجہ ہندن برگ کی 25 جنوری کو جاری ہونے والی رپورٹ تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اڈانی گروپ دہائیوں سے سٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ سکیم میں ملوث ہے۔
اس وقت گوتم اڈانی 84.4 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 11ویں امیر ترین شخص ہیں جبکہ ان کے حریف مکیش امبانی 82.2 ارب ڈالرز کے ساتھ 12ویں نمبر پر ہیں جبکہ فرانس کے برنارڈ آرنلٹ 189 ارب ڈالرز اور ایلون مسک 160 ارب ڈالرز کے ساتھ بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
علاوہ ازیں جیف بیزوس 124 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے، بل گیٹس 111 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ وارن بفٹ 107 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 5ویں امیر ترین شخص ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں