قائد حزب اللہ کی خلیجی ممالک سے تعاون کی اپیل

بیروت: لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے خلیجی ریاستوں سے مالی تعاون کی اپیل کردی۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں میں نصراللہ کہتے ہیں “کیا یورپ کے لیے لبنان مصر سے زیادہ اہم ہے؟ کیا سعودی عرب کے لیے لبنان مصر سے زیادہ اہم ہے؟ کیا لبنان خلیجی ممالک کے لیے مصر سے زیادہ اہم ہے؟ خلیجی ممالک کے لیے کیا کمی ہے اگر وہ 100 ارب، 200 ارب، 300 ارب دیتے ہیں۔”
زعيم مليشيات #حزب_الله يطلب الدعم المالي من دول الخليج#لبنان #الحدث pic.twitter.com/ZA3vPi4U89
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے ویڈیو بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور یہ بحث سوشل میڈیا پر اب بھی جاری ہے کہ خلیجی ریاستوں کی شدید مخالفت اور ایران کی حمایت کے باوجود وہ خلیجی ممالک سے تعاون کی درخواست کیوں کرتے ہیں۔
لبنان کو حزب اللہ سے لاحق خطرات پر گہری نظر ہے:امریکہ
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس اپیل کو “بے مثل بےشرمی” قرار دیا اور کہا گیا کہ اسی جگہ سے وہ بار بار رہبر ایران کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کرتے آئے ہیں اور آج وہ انہی خلیجی ممالک سے مدد مانگ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں