کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن، ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

کراچی: ایم کیو ایم کے مطالبات اور سندھ حکومت کی درخواستوں کے باوجود کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی ہونے کے ساتھ نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن یو سی 7 وارڈ 4 پی ایس 23 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی موصول، جماعت اسلامی کے محمد مدثر 192 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر تحریک انصاف کے فروغ حسین 51 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
گلستان جوہر پولنگ سٹیشن 2 یوسی 7 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی موصول ہو گیا، جماعت اسلامی کے سید ریحان 87 ووٹ لیکر سرفہرست جبکہ پی ٹی آئی کے عبد القادر خانزادہ 53 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں، ٹی ایل پی کے اقبال خان 7 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
نارتھ ناظم آباد ٹائون یو سی 8 وارڈ 4 پی ایس 201 بوتھ نمبر 1 سے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چئیرمین حافظ نعیم نے 77 ووٹ سے آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ابو بکر 28 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جنرل کونسلر کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار 98 ووٹ سے آگے پیپلز پارٹی 8 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہے
نارتھ ناظم آباد ٹائون یوسی 8 وارڈ 4 پولنگ سٹیشن 201 بوتھ نمبر 2 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی موصول یہاں بھی جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چئیرمین حافظ نعیم 121 ووٹ لیکر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار برائے چئیرمین ابو بکر 25 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں۔چنیسر ٹاؤن، یو سی 8 کاغیرحتمی نتیجہ بھی موصول ہو گیا، چیئرمین کیلئے پیپلز پارٹی کے اورنگزیب تاج 25 ووٹ لیکر آگے ہیں، جماعت اسلامی کے طارق جمیل 14 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ضلع ملیر، ابراہیم حیدری، یو سی 7 کا غیر حتمی نتیجہ چیئرمین کیلئے جماعت اسلامی کے مسعود اختر 23 ووٹ لیکر آگے ہیں پی ٹی آئی کے قاضی ظفر محمود 15 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر ہیں۔
یو سی 7 پولنگ سٹیشن 39 بوتھ 02، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ جماعت اسلامی 34 ووٹ لیکر آگے پی ٹی آئی اور مہاجر قومی موومنٹ کو 8، 8 ووٹ ملے ہیں۔
ٹاؤن کمیٹی بھٹ شاہ وارڈ نمبر 3 کے پولنگ سٹیشن نمبر 1 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی موصول ہو گیا، پیپلز پارٹی کے واجد حسین ملاح 439 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار علی یاور شاہ 203 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
نمبر 6 یو سی 8 پولنگ سٹیشن 72 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا جس کے مطابق جماعت اسلامی کے عبد الرحیم 93 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کے محمد آصف 16 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں، پیپلز پارٹی کے محمد فیصل 10 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
یوسی 8 وارڈ 1 لانڈھی ٹاؤن کا غیر سرکاری نتیجہ بھی موصول ہو گیا، جس کے مطابق جماعت اسلامی کے محمد شکیل 39 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک لبیک کے فیاض ولی 5 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
میونسپل کمیٹی کوٹری وارڈ نمبر 1 کے پولنگ سٹیشن نمبر 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق جامشورو اتحاد پارٹی کے مشتاق علی شورو 226 ووٹ لے کر آگے ہیں، پیپلز پارٹی کے قاضی خالد حسین 156 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
جامشورو میں ٹاؤن کمیٹی بھان سعید آباد وارڈ نمبر6 کا مکمل غیرحتمی نتیجہ موصول ہو گیاپیپلزپارٹی کے قربان علی 212 ووٹ لے کر کامیاب، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے دریا خان لغاری 91 ووٹ لےسکے۔
میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ وارڈ نمبر 4 کے پولنگ سٹیشن بوائز ڈگری کالج کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گیا، پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر یوسف میمن 342 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار جاوید شاہ 157 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
یوسی 31 وارڈ 3 کے پولنگ سٹیشن نمبر 5 کا نتیجہ موصول ہو گیا، پیپلز پارٹی کے چئیرمین کے امیدوار مسیح الزمان 109 ووٹ لے کے آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے چئیرمین امیدوار شاہد خان 75 ووٹ لے کر پیچھے ہیں، بائیکاٹ کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان کو 36 ووٹ کاسٹ کیے گے۔
پولنگ سٹیشن یو سی 125 وارڈ 4 کا نتیجہ موصول ہو گیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے امیدوار برکت علی ببر 79 ووٹ لے کر آگے ہیں، قومی عوامی تحریک کے امیدوار علی حسن چانڈیو 20 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمد خان وارڈ نمبر 18 کے پولنگ اسٹیشن بوائز سکول کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گئے، پیپلز پارٹی کے عبدالکریم 312 ووٹ لے کر آگے، آزاد امیدوار عبدالرحیم 288 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
میونسپل کمیٹی ٹنڈو اللہ یار وارڈ نمبر 3 کے پولنگ سٹیشن اے سیکشن تھانہ کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے نواز بلوچ 172 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے شاہد بیگ 78 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
میونسپل کمیٹی دادو وارڈ نمبر 8 کے پولنگ سٹیشن بوائز ہائی سکول کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی موصول ہو گیا، پی ٹی آئی کے وقار لاشاری 214 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر موجود، جبکہ پیپلز پارٹی کے بشیر دین قریشی 181 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
میونسپل کمیٹی دادو وارڈ نمبر 5 کے پولنگ سٹیشن گرلز سکول کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے قربان چانڈیو 304 ووٹ لے کر پہلے پی ٹی آئی کے سعید احمد سومرو 133 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
میونسپل کمیٹی دادو وارڈ نمبر 6 کے پولنگ سٹیشن گرلز سکول کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہوگیا، پیپلز پارٹی کے حفیظ جمالی 436 ووٹ لے کر پہلے پی ٹی آئی کے نواب علی شاہ 366 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں
میونسپل کمیٹی دادو وارڈ نمبر 19 کے پولنگ سٹیشن ٹی بی ہسپتال کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گیا، پیپلز پارٹی کے ریاض حسین گوپانگ 588 ووٹ لے کر آگے، پی ٹی آئی کے یاسین سولنگی 345 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
ٹاؤن کمیٹی میرپور بٹھورو وارڈ نمبر 2 کے پولنگ سٹیشن ہائر سکینڈری سکول کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایاز سوہو 210 ووٹ لے کر پہلے جبکہ قومی عوامی تحریک کے یوسف کنبھار 66 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹاؤن کمیٹی میرپور بٹھورو وارڈ نمبر 3 کے پولنگ سٹیشن بوائز سکول کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے غلام علی خواجہ 288 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جے یو آئی کے محمد طاہر کٹی 28 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹاؤن کمیٹی شہید فاضل راہو وارڈ نمبر 1 کے پولنگ سٹیشن نمبر 1 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے عمر خان 395 ووٹ لے کر پہلے جبکہ جی ڈی اے کے ذوالفقار علی 311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹاؤن کمیٹی شہید فاضل راہو وارڈ نمبر 4 کے پولنگ سٹیشن نمبر 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالسلام آرائیں 282 ووٹ لے کر پہلے جبکہ جی ڈی اے کے جمیل احمد گجر 183 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں