انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی صوبے بنکولو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی صوبے بنکولو میں ہفتے کی صبح 5 بجکر 41 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم حکام کی جانب سے سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔
زلزلے کا مرکز ضلع کور سے 55 کلو میٹر جنوب مغرب میں سمندر کی تہہ (سی بیڈ) سے 18 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں