عمران خان کو جلد وزیر اعظم کی کرسی پر دیکھیں گے: مونس الہٰی

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چودھری مونس الہٰی نے ان کے والد اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے گورنر کو بھیجی گئی سمری شئیر کر دی۔ اپنے ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو بہت جلد وزیر اعظم کی کرسی پر دیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں