لکی مروت: پولیس چوکی شہباز خیل پر دہشتگردوں کا حملہ، کانسٹیبل شہید

لکی مروت: لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، خیبر پختونخوا پولیس کا اہلکار شہید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں رات گئے دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے پولیس چوکی شہباز خیل پر حملہ کر دیا جسے بہادر جوانوں نے پسپا کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق حملے کے دوران گولیاں لگنے سے خیبرپختونخوا پولیس کا کانسٹیبل تحسین اللہ شہید ہوگیا۔حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔لکی مروت میں نئے قائم شدہ تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید ،4 زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں