پاک نیوزی لینڈ سیریز: 3 انڈر 19 کھلاڑی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے 3 انڈر 19 کھلاڑیوں کو قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ مہمان ٹیم کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں آل راؤنڈر عرفات منہاس، ٹاپ آرڈر بلے باز باسط علی اور دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر محمد ذیشان کو شامل کیا گیا ہے۔انڈر 19 کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل تجربہ حاصل کرنے کے لئے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، پی سی بی کے مطابق یہ کھلاڑی پاکستان ٹیم کی سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں