چودھری شجاعت کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سابق صدرآصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی، ملاقات میں ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔واضح رہے گزشتہ ہفتے عمران خان کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد ملک میں سیاسی صورتحال انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکی ہے، اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے سر جوڑے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں