بھارت: 8 افراد کی 16 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

مہاراشٹرا: بھارت میں 16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو 8 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسے ایک کم عمر لڑکے کی جانب سے لالچ دی گئی جس کے بعد وہ اسے ایک خالی بنگلے پر لے گیا جہاں اسے ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے یہ شکایت ہفتے کے روز درج کرائی جس میں اس نے بتایا کہ 16 دسمبر کی رات 8 بجے سے صبح 11 بجے تک اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔مقامی پولیس کے مطابق لڑکی کی شکایت پر تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں