سپریم کورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینئیر صحافی ارشد شریف قتل کا ازخود نوٹس لے لیا، سماعت آج ہی ہو گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور اطلاعات کے سیکرٹریز کو نوٹس جاری کردءیے گئے ہیں، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی اور پی ایف یو جے کے صدر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج ہی دن ساڑھے 12 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں