جسٹس عامر فاروق نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: جسٹس عامر فاروق نے نئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے عہدے کا حلف لیا، جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
حلف برداری تقریب کے بعد نئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں