‘حقیقی آزادی کا مقصد ڈیل کرو اور اقتدار کی کرسی پر بٹھاؤ’،شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کا کا مقصد “ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھاؤ” ہے۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا مقصد ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کرسی پر بٹھاؤ ہے، ملک آزاد اور عوام با شعور ہیں اور اگر کچھ غلام ہے تو وہ عمران خان کی سوچ اور سیاست ہے۔
انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں ہو گی، ملک درست سمت میں جا رہا ہے اور خارجہ تنہائی ختم ہو رہی ہے، عمران خان انتشار پھیلانے اور اسلام آباد کو یرغمال بنانے کے لیے آ رہے ہیں، ان ہی کے رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ لانگ مارچ میں لاشیں گریں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان رات کو اداروں کے سربراہان سے ڈیل کے لیے پیر پکڑ رہے تھے اور دن میں ڈیل نہ ملنے کی صورت میں شورٹ مارچ کا اعلان کیا گیا، لانگ مارچ کی آڑ میں ذاتی سیاسی جنگ لڑی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں