ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکل پریت سنگھ نے اپنے قریبی دوست جیکی بھگنانی سے شادی کے بارے میں اٹھنے والی افواہوں کو مسترد کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راکل پریت سنگھ اور ان کے بوائے فرینڈ جیکی بھگنانی ایک ساتھ ممبئی میں دیوالی کی پارٹی میں دیکھے گئے جہاں فوٹو گرافرز کی جانب سے ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ “سب کو پتا چل گیا”۔شادی سے متعلق سوال کے جواب میں راکل پریت سنگھ نے کہا کہ “کیا؟ سب بکواس ہے”، تاہم دیوالی کی پارٹی سے قبل تصاویر بنواتے وقت راکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کافی خوش گوار موڈ میں دکھائی دئیے تھے اور اس سوال کے جواب کے بعد بھی دونوں مسکراتے ہوئے نظر آئے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ راکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی 2023 میں شادی کرنے والے ہیں تاہم راکل پریت سنگھ کے اس جواب کے بعد یہ بات سچ ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری