جوبائیڈن کے غائب دماغی کے مظاہرے معمول بننے لگے

نیویارک: امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے غائب دماغی کے مظاہرے اب معمول بنتے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک بار پھر جو بائیڈن کی یادداشت نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ایک کانفرنس کے دوران صدر اس خاتون رکن کانگریس کو بلاتے رہے جو گزشتہ ماہ ایک ٹریفک حادثے میں وفا پاچکی تھی۔ صدر بائیڈن جیکی نامی رکن کانگریس کو آوازیں دیتے رہے اور پوچھتے رہے کہ وہ کدھر ہیں حالانکہ گزشتہ ہفتے خود صدر بائیڈن نے جیکی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔اس سے پہلے صدر بائیڈن پر متعدد بار غائب دماغی کے دورے پڑتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں