لاہور: کرکٹ میچ کے دوران مقامی کرکٹر کے انتقال کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری کو اپنی خیریت سے متعلق ٹوئٹ کرنا پڑ گیا۔خیال رہے کہ لاہور کے علاقے جوبلی ٹاؤن میں کرکٹ میچ کے دوران مقامی کرکٹر 46 سالہ عثمان شنواری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا کہ کہیں فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔اس سارے معاملے پر عثمان خان شنواری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کر سہارا لینا پڑ گیا اور انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، اللہ کا شکر ہے، میری پوری فیملی کو لوگ کالیں کر رہے ہیں۔قومی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے درخواست کی کہ اتنی بڑی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں، شکریہ!۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری