مریم شہزادی، قانون سے اوپر، جو مرضی کر سکتی ہیں: عمران کا نئی آڈیو آنے کا دعویٰ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شہزادی ہیں قانون سے اوپرہیں جو مرضی کرسکتی ہیں، ابھی اور بھی آڈیونکلیں گی۔ ایک اور آڈیو آنے والی ہے جس میں مریم نواز اپنے والد سے کہہ رہی ہیں فکر نہ کریں الیکشن کمیشن توشہ خانہ میں عمران خان کو نااہل کرنے والےہیں۔
لاہور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ شانداراستقبال پر دل سے تاجروں کا شکرگزارہوں، ڈیزل کے نعروں سے لگتا ہے تاجروں کے لیے ڈیزل مہنگا ہو گیا ہے، ماشااللہ تاجروں میں بڑا جنون ہے، لگتا ہے تاجروں کو فضل الرحمان سے خاص پیار ہے،شوکت خانم فنڈ ریزنگ کے دوران تاجروں نے بڑی مدد کی تھی،حقیقی آزادی کے لیے میدان میں نکلا ہوں،آزادی کی تحریک میں تاجروں نے میرا ساتھ دینا ہے۔ بیرونی سازش کے تحت بڑے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا،60 فیصد وزرا ضمانت پر ہیں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ لوٹوں کو 20 سے 25 کروڑ دے کر حکومت کو گرایا گیا، چوروں کی حکومت لا کر چوری کیا 1100ارب معاف کرایا،پہلے مشرف اب دوسرا این آر او 1100 ارب کا لیا،کرپٹ لوگوں نے اپنے کرپشن کیسزختم کیے،ہمارے دورمیں17سال بعد 6فیصد گروتھ ہورہی تھی،ورلڈبینک کے مطابق کورونا کےباوجود پاکستان میں سب سے زیادہ لوگوں کوروزگارملا، ہمارے دور چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، حکومت کے جاری اکنامک سروے کے مطابق گروتھ 6 فیصد تھی، ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا گیا،ہمارے دور میں اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیجا۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمارے دورمیں پٹرول، ڈیزل کی قیمت 150 اور آج 250 روپے لٹرہوچکی ہے، عدم اعتماد کی تحریک کے دوران ڈالر 178 روپے کا تھا، آج ڈالر 240 روپے تک پہنچ گیا ہے، ہماری حکومت میں بجلی فی یونٹ 16 اور آج 45 روپے تک پہنچ گئی، سوال پوچھتا ہوں سازش کرکے حکومت گرائی کہ بہت مہنگائی تھی، آج ملک میں مہنگائی کا پچاس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف امریکا میں انٹرویو کے دوران کہتا ہے خدا کے واسطے پیسے دے دو، خاتون اینکر حیران رہ گئی یہ مجھ سے پیسے مانگ رہا ہے، شہباز شریف گوری چمڑی کو دیکھ کر پیسے مانگنے شروع کر دیتا ہے، وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بازو ہی پکڑ لیا تھا، شہباز نے سیکرٹری جنرل سے کہا وعدہ کرتا ہوں پیسہ چوری نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی آڈیو لیک ہوئی ہے، شہباز شریف، مریم نواز کے داماد کے لیے بھارت سے مشینری منگوا رہا ہے، پرنسپل سیکرٹری کہہ رہا ہے ناجائز کام ہے، ہماری حکومت میں بھارت سے کشمیر میں مظالم کی وجہ سے ٹریڈ بند تھی، بھارت نے 5 اگست کو یکطرفہ اقدام کیا، بھارت سے تجارت پر پابندی کے باوجود مشینری کیسے امپورٹ ہوئی، مریم شہزادی ہیں قانون سے اوپرہیں جومرضی کرسکتی ہیں، مریم بیچاری کی تو لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، الیکشن کمشنر مکار آدمی ہیں، ثابت ہو گیا شریف خاندان کے نوکر ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو حکم دے رہے ہیں کتنے حلقوں میں الیکشن کرانے ہیں۔ ابھی اور بھی آڈیونکلیں گی، نواز شریف، شہبازشریف، اسحاق ڈارکے بیٹے باہرہے، جب ان سے حساب پوچھا جائے تو کہتے ہیں پاکستانی شہری نہیں، تاجر برادری تیار ہو جائے، حقیقی آزادی کے لیے سڑکوں پر جہاد لڑوں گا، جب بھی کال دوں وعدہ کرنا ہے اپنے ملک کے مستقبل کی خاطرچوروں،ڈاکوؤں کے خلاف نکلنا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارت پر پابندی کے باوجود مشینری منگوائی جا رہی ہے، یہ ملک کا فائدہ نہیں اپنے کیسز ختم کرانے آئے ہیں، جب بھی ملک پرمشکل وقت آئے گا یہ سب باہربھاگ جائیں گے، ان کے بچے سمیت سب کچھ باہر ہے۔

علماء کنونشن سے خطاب

علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ نے دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنائی تھی، انسان اورجانوروں کے نظام میں فرق ہوتا ہے، جنگل میں انصاف نہیں ہوتا جس کے پاس طاقت اسی کے پاس سب کچھ ہوتا ہے،انسانی نظام میں انسانیت،رحم اورعدم اورانصاف ہوتا ہے، افسوس مغرب میں انصاف، انسانیت دیکھی پاکستان میں نہیں،پاکستان میں دوخاندان کے علاوہ ملک میں کوئی بھی اوپرنہیں آسکتا،مدینہ کی ریاست میں جوبھی محنت کرتا تھا وہ اوپرآجاتا تھا، اللہ نے انسان کوعظیم مخلوقات بنایا،ہمیں سب سے پہلےخوف کا بت توڑنا ہوگا،ایمان انسان کا قبلہ درست کرتا ہے،خوف کا بت توڑے بغیر اونچی پرواز نہیں کر سکتے،ترقی یافتہ ممالک میں پاکستانی ویزہ لینے کے لیے مرتے ہیں،مغرب میں انسانیت کا نظام بہترہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں دیکھ لیں کتنا میرٹ ہے؟پاکستان کا مسئلہ میرٹ کا مطلب ہی نہیں پتا،جوٹیم میرٹ پرسلیکٹ ہوگی وہ جیت جائے گی،یورپ،برطانیہ میں عدالتوں کے اندر کمزور آدمی کو بھی انصاف ملتا ہے،حکومت ملی تولوگوں کومدینہ کی ریاست بارے سمجھانے کی کوشش کی،اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے اپنے نبی ﷺ کی سنت پرعمل کرو،نبی کی سنت پرعمل کریں گے تو ہماری بہتری ہو گی، مدینہ کی ریاست دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب تھا، مدینہ کی ریاست میں پہلے فکری انقلاب آیا تھا،رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی تاکہ لوگوں کوسیرت نبی بارے پتا چلے،ہزارسال تک مسلمان دنیا کی سب سے بڑی پاورتھے،مسلمان اوپر جا کر نیچے آگئے وجہ مدینہ کی ریاست کے اصولوں سے پیچھے ہٹے،موبائل فون پرہرقسم کا گند اورفائدہ بھی ہے،ہمیں اپنے بچوں کی تربیت کرنا ہوگی،ہمیں اپنے بچوں کوسیرت نبوی پڑھانا ہوگی۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تھا توآئی جیزنے رپورٹ دی پاکستان میں بچوں سے جنسی زیادتیاں بڑھ رہی ہیں،جنسی زیادتیوں کی بڑی وجہ موبائل فون ہے،مجھے کہا جاتا ہے بڑا ضدی ہوں کرپشن کرنے والوں کومعاف کردیں،حکومت میں بھی توپریشرتھا ان کواین آراودے دو،علما ومشائخ کولوگوں کی تربیت کرنی چاہیے،ہمارے پیارے نبی ﷺ پوری دنیا کے لیے رحمت بن کرآئے تھے،فتح مکہ کے دوران ہمارے نبی ﷺ نے تمام کفارکومعاف کر دیا تھا،فتح مکہ کے دوران چوری کرنے والی قریش لڑکی بارے کہا میری بیٹی بھی چوری کرے گی تو معاف نہیں کرونگا،جس معاشرے میں چوری کومعاف کردیا جائے معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔ ملک کے تیس سال سے چوری کرنے والے نامور ڈاکوؤں کو بٹھا دیا گیا ہے،این آر او لیکر واپس پھر لوٹ کر چلے جاتے ہیں،سوال پوچھتا ہوں بحیثیت معاشرہ ظلم اورناانصافی کا مقابلہ نہیں کرتے توہم میں اوربھیڑ، بکریوں میں کوئی فرق نہیں،کیا کوئی گھرمیں چوری کرے گا اسے معاف کریں گے؟میرا اپنا پیسہ ہوتا توشائد انہیں معاف کردیتا انہوں نے عوام کا پیسہ چوری کیا،یہ میرا نہیں ملک کا مسئلہ ہے،ہمارے نبیﷺ نے کہا تھا جو قوم بڑے ڈاکوؤں کومعاف کردے تباہ ہوجاتی ہے، غریب ممالک میں غربت کی اصل وجہ طاقت ورکونہیں پکڑا جاتا،نائیجریا میں سب سے زیادہ تیل کے ذخیرے لیکن غربت کی وہاں فوج ہے،نائیجریا میں اقتدارمیں بیٹھے لوگ پیسہ چوری کرکے باہرلیجاتے ہیں،دنیا میں سب سے زیادہ سوئٹزرلینڈ میں قانون کی حکمرانی وہاں کسی کی چوری کرنے کی جرات نہیں،کفرکا نظام چل سکتا ہے ناانصافی اورظلم کا نہیں چل سکتا،ہمارے ملک کا یہی مسئلہ ہے،ہمیں اپنے ملک کومدینہ کی ریاست کی اصولوں کی طرف لیکرجانا ہوگا،علما ومشائخ میرے ساتھ مل کرحقیقی آزادی کا جہاد لڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے ساتھ مشائخ کی بہت بڑی طاقت تھی،آج پھرعلما ومشائخ کی بہت ضرورت ہے،اگرہم نے ان کوتسلیم کرلیا تومطلب اپنے ملک کے مستقبل کی قبر کھود رہے ہیں،علما ومشائخ سیرت نبوی کی تبلیغ کریں،شہبازشریف بیرون ملک جا کر خدا کے واسطے مدد مانگ رہا ہے،پوری دنیا کو پتا ہے ان کے اپنے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں،ہم نوجوانوں کوسیرت نبوی بارے آگاہ کریں گے،خواب ہے جس طرح پہلے مسلمانوں کی ایمانداری،رویئوں کودیکھ کرلوگ مسلمان ہوجاتے تھے ہم سب ویسے بن جائیں۔

اسحاق ڈار کیسز سے ڈر کر باہر بھاگے،اب ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں: عمران خان

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ دور مستقبل کی ٹیکنالوجی کا ہے لیکن بدقسمتی سے ہم نے اپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت اور نوجوانوں کو جن تکنیکی مہارتوں سے لیس کرنا تھا، ہم نے وہ 20 سال ضائع کردیے، 20 سال پہلے بھارت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 140 ارب ڈالر کی ہیں۔ ہمارے دور میں 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ برآمدات ہوئیں لیکن بھارت کی صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 140 ارب ہیں تو اس سے اندازہ لگا لیں کہ ہم نے یہ 20 سال ضائع کیے، ہم نے جو اقدامات کیے اس سے دوسرے سال میں ہماری برآمدات 35 فیصد بڑھیں، تیسرے سال میں 45 فیصد بڑھیں جبکہ آخری سال میں 75 فیصد بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی زون شروع کیے جس میں ٹیکس مراعات دیں، اس شعبے میں 30 سال سے کم عمر نوجوان اپنی کمپنیاں بناتے ہیں اور ارب پتی بن جاتے ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ جب بھی ہماری حکومت آئی تو ہم آئی ٹی اسٹارٹ اپس کو مراعات دینی ہیں اور کوئی ٹیکس لاگو نہیں کریں گے۔جب بھی معاشرے میں ناانصافی ہو گی تو معاشرے کے تمام افراد اس کے خلاف کھڑے ہوں اور ان کا مقابلہ کرنے سیاست میں آئیں گے لیکن دو طبقے ایسے ہیں جو ان کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے، پہلا وہ جو بزدل ہے جیسے کوفہ کے لوگ جنہیں معلوم ہے کہ حضرت امام حسینؓ حق پر تھے لیکن انہوں نے یزید کے ظلم سے ڈر کے امام حسینؓ کی مدد نہیں کی اور انسانی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہونے دیا۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ دوسرا خود غرض آدمی بھی ناانصافی کے خلاف کھڑا نہیں ہوگا اور پاکستان کی اشرافیہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہی یہی ہے کیونکہ وہ مطمئن ہے اور ان کی زندگی آسان ہے تو وہ سوچتے ہیں کہ ہم کیوں ظالم کا مقابلہ کریں، اس طرح معاشرہ غلام بن جاتا ہے، ظلم اور خوف کے غلام بن جاتے ہیں۔ ایک امریکی انڈر سیکریٹری ڈونلڈ لو پاکستان کے سفیر اسد مجید کو بلا کر 7 مارچ کو ان سے کہتے کہ اگر آپ نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے نہ ہٹایا تو پاکستان کو نتائج بھگتنے پڑیں گے، اگر آپ نے اس کو ہٹا دیا تو پھر ہم پاکستان کو معاف کردیں گے، یہ ہے وہ سائفر جو ہمارا سفیر دفتر خارجہ کو بھیجتا ہے اور وہ مجھے موصول ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 7 تاریخ کو امریکی سیکریٹری یہ دھمکی دیتا ہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو گی جس میں آپ کو انہیں ہرانا ہے اور اس کے بعد اگلے دن قومی اسمبلی میں تحریک پیش کردی جاتی ہے جس کے بعد ہمارے 20 لوٹے بننے شروع ہو جاتے ہیں، 20 سے 25 کروڑ روپے سے ان کے ضمیر خریدے جاتے ہیں اور پھر ہمارے اتحادی باری باری جانا شروع ہو جاتے ہیں۔ میرے نظریاتی رول ماڈل ڈاکٹر علامہ اقبال ہیں جو غلام ہندوستان کے مسلمانوں کو جگانے کی کوشش کر رہے تھے، اقبال کا شاہین تو وہ بنتا ہے جو اپنے ضمیر کی زنجیریں توڑ دیتا ہے، جب تک آپ غلامی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے، آپ اقبال کے شاہین نہیں بن سکتے، آپ بڑے کام نہیں کر سکتے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کل دوسری طرح کی غلامی ہے جس میں آپ کو فتح کیے بغیر غلام بنا لیتے ہیں، آپ کو کنٹرول کرتے ہیں، اس امپورٹڈ حکومت کو حکم دیا جاتا ہے کہ روس سے تیل نہیں لینا، بھارت ہمارے ساتھ آزاد ہوا تھا اور وہ امریکا کا اسٹریٹجک اتحادی ہونے کے باوجود 40 فیصد کم قیمت پر روس سے تیل لے رہا ہے، میں روس سے اس پر مذاکرات کر آیا تھا کہ سستا تیل اور سستی گندم لیں گے لیکن ان غلاموں نے یہ نہیں کیا اور ہمارے اوپر کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کردیا گیا۔ 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے جنہوں نے آتے ہی اپنے اوپر 1100 ارب کے کرپشن کیسز ختم کرنے شروع کیے اور قوم کو تاریخ کی بدترین مہنگائی میں دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ان لوگوں کو اپنے اوپر تسلیم کر لیتے ہیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جو ملک اپنی آزادی اور رائے حق پر کھڑا نہیں ہوتا، ناانصافی کا مقابلہ نہیں کرتا تو قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، میری زندگی میں پاکستان ٹوٹا کیونکہ ہم نے مشرقی پاکستان سے انصاف نہیں کیا۔ 1947 میں 99 فیصد مشرقی پاکستان کے عوام نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا لیکن ہم نے ان سے انصاف نہیں کیا۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کا سب سے بڑا دھوکے باز اسحٰق ڈار آرہا ہے جو ہمارے دور میں نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں باہر ملک بھاگا، نیب نے ان سے پوچھا کہ آپ کے والد کی سائیکل کی دکان تھی تو آپ کے پاس یہ اربوں پیسہ کہاں سے آیا تو کیونکہ یہ جواب نہیں دے سکتے تھے تو وزیر اعظم کے جہاز میں بیرون ملک بھاگ گیا۔ اسحٰق ڈار ڈیل کے تحت واپس آرہا ہے، یہاں چوروں کے ساتھ ڈیل ہوتی ہے، این آر او دیا جاتا ہے، اسی لیے چوری ختم نہیں ہوتی، اسی لیے ملک سے چوری اور منی لانڈرنگ نہیں رکتی، کیا ہم نے یہ تماشا بھیڑ بکریوں کی طرح دیکھنا ہے یا انسان بن کر اس ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وکی لیکس سے بات شروع ہوئی تھی، پھر ڈان لیکس آئی، اب ایک نئی آڈیو لیکس آئی ہے جس میں ایک چیز آئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر شریف خاندان کے گھر کا نوکر ہے، نواز شریف اس کو بتا رہا ہے کہ کس کو نااہل کرنا ہے اور کب الیکشن کرانے ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن کرانے کے لیے تین سال کوشش کرتا رہا لیکن اس الیکشن کمشنر نے نواز شریف اور آصف زرداری کے کہنے پر یہ مشین نہیں آنے دیں تو ان لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد اس میں تھوڑی سی بھی شرم و حیا ہو تو وہ استعفیٰ دے دیں لیکن اس میں شرم و حیا نہیں ہے اس لیے ہمیں استعفیٰ لینا پڑے گا۔

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز نے بھی جھوٹ بولنے میں ڈبل پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے، وہ کہتی ہیں کہ لندن تو چھوڑو میری تو پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے، بعد میں پتا چلتا ہے کہ بھائی کہتا ہے کہ 4 مے فیئر کے محلات کی مالکن مریم ہے، اب وہ ان آڈیو لیکس میں شہباز شریف سے کہتی ہیں کہ بھارت سے توانائی کی پیداوار کی مشینری درآمد کر رہے ہیں۔ بھارت نے جب کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزی کر کے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو ہم نے ان سے تمام تعلقات منقطع کردیے تھے، ابھی تک تعلقات ٹوٹے ہوئے ہیں لیکن مریم کا داماد وہاں سے مشینری منگوا رہا ہے اور وزیر اعظم اسے منع کرنے کے بجائے لانے کے طریقے بتا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ آڈیو لیکس میں اور بھی کچھ آرہا ہے، آنے والے دنوں میں اور بھی کچھ اقساط کا انتظار کریں، سنا ہے کہ یہ آرہا ہے کہ جس میں الیکشن کمشنر، نواز شریف سے کہہ رہا ہے توشہ خانہ میں ان کو نااہل کردیں گے، یہ الیکشن کمیشن ہے۔ جو قومیں حق اور سچ پر کھڑی نہیں ہوتیں ان کا مستقبل نہیں ہوتا، جب ایک قوم میں اچھائی اور برائی کی تمیز ختم ہو جاتی ہے تو وہ مر جاتی ہے، تحریک پاکستان جیسی جتنی بھی بڑی تحریکیں ہیں ان میں نوجوانوں نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا تھا اور آپ سب نوجوان اپنے مستقبل کے لیے ہماری اس تحریک میں شامل ہوں۔ میں نے ان چوروں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے، جب تک میں زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا اور جیت کر دکھاؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں