پیرس: فرانس میں ایک شخص نے ہائی لائن پر تقریباً سوا 2 کلومیٹر چل کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔2017 میں پیرس کے ٹروکاڈیرو سکوائر اور ایفل ٹاور کے درمیان تار پر چل کر نصف کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر کے شہ سرخیوں میں آنے والے نیتھن پاؤلن نے مونٹ سینٹ مائیکل میں تار پر 2.20 کلومیٹر چل کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔پاؤلن کے تار پر چلنے کی ویڈیو اِنسٹا360 نامی کیمرا کمپنی نے ریکارڈ کی جس کو بعد میں یوٹیوب پر پوسٹ کیا گیا، پاؤلن نے انسٹا360 کی جانب سے جاری ہونے والی ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ اتنی طویل ہائی لائن پر چلنے کے احساسات کا بیان کیا جانا تقریباً ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات جب وہ یہ کام کرتے ہیں تو بہت طاقتور محسوس کرتے ہیں اور بعض اوقات خود کو بہت چھوٹا محسوس کرتے ہیں، ایسا کرنے کے قابل ہونا انہیں آزاد محسوس کراتا ہے۔واضح رہے یونیسکو کی جانب سے مونٹ سینٹ مائیکل کو ثقافتی ورثہ قرار دیا جا چکا ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری