وزیراعظم کی آج انتونیو، بل گیٹس ودیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول

نیو یارک: وزیراعظم محمد شہبازشریف آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو اجاگر کرنے کے لئے اقوام متحدہ سیکرٹریٹ میں لگائی گئی تصویری نمائش کا بھی دورہ کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطی مباحثے کے تیسرے روز وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں سرگرمیوں سے بھرپور ایک اور دن گزاریں گے، اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹرز روانگی سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ ہیڈ کے کوارٹرز پہنچنے پر وزیر اعظم، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے، بعد ازاں وزیر اعظم اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کی لابی میں پاکستان مشن کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہی کو اجاگر کرنے کے لئے لگائی گئی تصویری نمائش کا دورہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں