روپے کو رگڑا، ڈالر پھر تگڑا، قدر میں مسلسل اضافہ، انٹر بینک میں مزید مہنگا

لاہور: عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کی قسط موصول ہونے کے باوجود روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ کا تسلسل برقرار ہے۔
ملک بھر میں ڈالر ایک بار پھر تگڑا ہونے سے روپے کو رگڑا لگنے کا سلسلہ برقرار ہے، امریکی کرنسی کی قدر میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آج پھر امریکی ڈالر 2 روپے 8 پیسے مزید مہنگا ہونے سے انٹربینک میں 223 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں اضافہ اور اس کی مضبوطی ہے۔ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں ہے، آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں