آئی ایم ایف کی ٹیکس ایمنسٹی کیلئے قومی اسمبلی سے منظوری کی شرط

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ٹیکس ایمنسٹی کیلئے قومی اسمبلی سے منظوری کی شرط عائد کر دی، پاکستان نے اس حوالے سے لیٹر آف انٹینٹ میں آئی ایم ایف کو عملدر آمد کی یقین دہانی بھی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بھیجے گئے لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم اور ٹیکس چھوٹ قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر نہیں دی جائے گی، جبکہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ کے لیے ایس آر او جاری کرنے پرپابندی ہوگی۔

ایل او آئی میں کہا گیا ہے کہ کسی شعبے کو ٹیکس رعایت کے لیے کنسٹرکشن سیکٹر اور خفیہ اثاثے ظاہرکرنے کے لیے ایمنسٹی بھی قومی اسمبلی سے منظور کرانا ہوگی۔

آئی ایم ایف کے ایل او آئی کے مطابق سیلز ٹیکس میں باہمی ہم آہنگی کے لیے صوبوں کےساتھ مل کرکام کیاجائے گا جس کیلئےعالمی بینک کا تعاون حاصل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں