بلوچستان میں سیلاب سے تباہی ناقابل بیان، ریلیف کا کام تیز کر دیا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی نا قابل بیان ہے، حکومت کے تمام اداروں نے ریسکیو اور ریلیف کا کام اور تیز کر دیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک متاثرین کی آبادکاری مکمل نہیں ہو جاتی۔ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں کردار ادا کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی انتظامیہ، این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کے مشکور ہیں۔
اُنہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھے اور تکلیف میں مبتلا بہن بھائیوں کی مدد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں