شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو گھر بھیجنا پڑے گا:فواد چودھری

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انہیں گھر بھیجنا پڑے گا اس کیلئے تیاری مکمل ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوملک کے معاشی حالات پر شدید تشویش ہے، پاکستان پر مسلط کئے گئے نااہل حکمرانوں کے ہاتھ سے معاملات نکل چکے ہیں۔
اُنہوں نے کہا اب ن لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ میں اول فُول بول رہے ہیں ان کو نظرانداز کرنا بہتر ہے، اب بھی چاہتے ہیں معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جائے۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دیں اور الیکشن کے فریم ورک اور نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سر جوڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں