لاہور: وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے بجٹ میں 6 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والوں کو ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا۔ تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیبز 12 سے کم کر کے 7 کردیئے گئے ہیں، 6 لاکھ تک آمدن پر ٹیکس استثنیٰ ہوگا، 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک تنخواہ پر 100 روپے ٹیکس ہوگا۔12 لاکھ سے 24 لاکھ سالانہ آمدن پر 7 فیصد ٹیکس، 24 لاکھ سے 36 لاکھ روپے تک 12.5 فیصد انکم ٹیکس، 36 لاکھ سے 60 لاکھ روپے انکم پر 2لاکھ 34 ہزار بشمول 17.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔60 لاکھ سے 1 کروڑ 20 لاکھ تک آمدن پر 6 لاکھ 54 ہزار بشمول 22.5 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے اور 1 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 20 لاکھ 4 ہزار بشمول 32.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری