لاہور: پاکستانی ویمنز ٹیم نے سری لنکن خواتین کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کر لیا۔سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 107 رنز بنائے، چماری اتاپاتو نے 37 اور پریرا نے 24 رنز کی باری کھیلی، دیگر ویمنز کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکیں۔ طوبیٰ خان، کائنات امتیاز اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے سکور آخری گیند پر حاصل کر لیا، منیبہ علی 25، ارم جاوید10، امیمہ سہیل 4، عالیہ ریاض 17، عائشہ نسیم 10، ندا ڈار 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، کپتان بسمعہ معروف نے 15 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ اوشادی راناسنگے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- سیاسی صورتحال: مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
- سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد عوام کو خوشخبریاں مل رہی ہیں: مریم اورنگزیب
- سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل کا پارلیمانی ریکارڈ حاصل کرلیا
- روپے کی قدر میں بہتری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی
- کیا آئین شہریوں کی کالز ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟ عدالت نے جواب طلب کرلیا