سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج کے مظالم میں کمی نہ آ سکی۔ ضلع بارہمولہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران چار نہتے افراد کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ اتوار کو بھارتی وزیراعظم کی آمد کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔مقبوضہ وادی میں قابض فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 4 کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع بارہمولہ کے علاقے پارسوانی میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی فوج کےغاصبانہ قبضے اور نہتے کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کے خلاف اتوار کو نریندر مودی کی آمد پر مکمل طورپر ہڑتال کی جائے گی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد