یو اے ای میں مقیم معروف پاکستانی سنگر،ماڈل اور اداکارعظیم ڈار نے ماہ مقدس میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔خانہ کعبہ میں کھڑے ہوکر انہوں نے مسلم امہ کے لئے دعا کی اور سعودی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم معروف پاکستانی سنگر،ماڈل اور اداکار عظیم ڈار ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔عظیم ڈار کا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد حرم کعبہ میں کھڑے ہوکر مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے دعا کی اور دنیا میں امن کے قیام کے لئے اللہ کے گھر میں بیٹھ کر دعا کی۔ان کا اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد زائرین کے لئے اللہ کے گھر کے دروازے کھلنا کسی نعمت سے کم نہیں۔سعودی حکومت نے سکیورٹی کے زبردست اقدامات کئے ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- سیاسی صورتحال: مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
- سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد عوام کو خوشخبریاں مل رہی ہیں: مریم اورنگزیب
- سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل کا پارلیمانی ریکارڈ حاصل کرلیا
- روپے کی قدر میں بہتری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی
- کیا آئین شہریوں کی کالز ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟ عدالت نے جواب طلب کرلیا