ہنگو میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا عمل جاری، سکیورٹی کے سخت اقدامات

ہنگو:قومی اسمبلی کے حلقہ تینتیس ہنگو میں ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا جس کے دوران تین لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ اے این پی ، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ این اے 33 ہنگو کی خالی نشست پر پولنگ پر امن طور پر جاری ہے۔ الیکشن کمیشن مرکزی کنٹرول روم سے صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ ضمنی انتخاب کے لئے 210پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، ووٹرز بلاخوف وخطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، پولنگ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں