اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن احتساب ہو گا۔قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ نے 22 کروڑ عوام کی جان نااہل حکومت سے چھڑائی ہے، ابھی شہبازشریف وزیراعظم نہیں بنے لیکن اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن احتساب ہوگا، لاہور سے بنی گالا تک مال گاڑی جو چلتی تھی اس کا حساب ضرور ہوگا، یہ پرانی والی مسلم لیگ ن نہیں ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- سیاسی صورتحال: مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
- سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد عوام کو خوشخبریاں مل رہی ہیں: مریم اورنگزیب
- سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل کا پارلیمانی ریکارڈ حاصل کرلیا
- روپے کی قدر میں بہتری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی
- کیا آئین شہریوں کی کالز ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟ عدالت نے جواب طلب کرلیا