وزیراعظم عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے: سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج شام ایک اہم اعلان کریں گے، قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے، بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہےکہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں، اپوزیشن ہار چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یا د رکھئے گا۔ آنے والا وقت بتائے گا۔ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے۔ کپتان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے،وہ قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں