لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ امام الحق کو بتایا تھا کہ رن ریٹ نیچے نہیں آنے دینا۔بابر اعظم نے امام الحق کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امام کے ساتھ پارٹنر شپ لگائی اور مثبت نتیجہ نکلا۔ انہوں نے کہا کہ اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، ہم ایک دوسرے کو بیک کرتے ہیں، جو غلطیاں کرتے ہیں اس پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔بابر نے بتایا کہ میچ کے آخری اوورز میں خوشدل اور افتخار نے بہت عمدہ کھیلا ہے۔ بیٹر امام الحق نے کہا کہ لاہور میں کھیلنا اور سنچری کا خواب تھا جو پورا ہوا۔ امام الحق نے کہا کہ ایسی جیت ٹیم کیلئے بہت اچھی ہوتی ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری