سیاستدانوں کوعمران خان کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے: مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کوعمران خان کے انجام سے سبق سیکھنا چاہئیے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے لکھا کہ آپ کی نااہلی اور مکمل تباہی کا دور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شکست خوردہ ہے، آپ نے نہ صرف اکثریت بلکہ اخلاقی اختیار بھی کھو دیا ہے، اپنے منصب سے استعفیٰ دیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی ایم کیوایم پاکستان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کا ساتھ دینے اورحکومت میں موجود اپنے وزرا کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں