اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے آج شام ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے سوچ سے زیادہ لوگ آ رہے ہیں، منتخب نمائندے بروقت پہنچنے کیلئے اپنے گھروں سے جلد نکلیں۔
سوشل میڈیا پیغام میں وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ تمام تنظیمی عہدے دار اور منتخب نمائندے جو اپنے علاقوں سے جلوسوں کی قیادت کر رہے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق جلسے میں شرکت کیلئے جلد نکلیں، جلسے میں پہنچنے میں اندازے سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔
تمام تنظیمی عہدے دار اور منتخب نمائندے جو اپنے علاقوں سے جلوسوں کی قیادت کر رہے ہیں، @ImranKhanPTI کے احکامات ہیں کے جلد از جلد اسلام آباد کے لئے نکلیں. سب کی سوچ سے زیادہ لوگ جلسے میں شرکت کے لئے آ رہے ہیں، اس لئے اندازے سے زیادہ ٹائم لگے گا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ایک جلسہ نہیں تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے،پاکستان آج فیصلہ کر رہا ہے کہ سیاست کو حرام کے پیسے سے نجات دلانی ہے اور ایک خودمختار قوم بن کر زندگی گزارنی ہے۔
آج ایک جلسہ نہیں انشاءاللہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے. پاکستان آج فیصلہ کر رہا کے سیاست کو حرام کے پیسے سے نجات دلانی ہے. ایک خوددار خودمختار قوم بن کر زندگی گزارنی ہے. #iamImranKhan