عدم اعتماد ووٹنگ پر امن، بلا روک ٹوک کرانے کیلئے اپوزیشن کا عدالت جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: عدم اعتماد ووٹنگ پر امن، بلا روک ٹوک کرانے کے لیے اپوزیشن نے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔
متحدہ اپوزیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور جے یو آئی ایف رہنما عبد الغفور حیدری اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ممبران قومی اسمبلی کو آئینی زمہ داری نبھانے سے نا روکا جائے، متحدہ اپوزیشن اس حوالے سے پٹیشن کل تک فائل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں