کراچی: نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ بجلی کے بعد پٹرول کی قیمتوں پر بھی یوٹرن لیا جائے گا، حکومت کے تمام ریلیف پیکج جھوٹ پر مبنی ہیں۔اپنے ٹویٹ میں شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عوامی مارچ کے دباؤ میں پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اب حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت پانچ اعشاریہ نو چار روپے مہنگی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اضافے سے صارفین پر اٹھاون ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اس حکومت میں ریلیف صرف امیروں کو ملا ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا امکان
- ساڑھے 6 ہزار ارب سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
- آئندہ بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ
- تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کرے گا: وزیراعظم
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟