اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے سینئر صحافی محسن بیگ کی ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی۔جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے ملزم محسن بیگ کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی۔ وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ مقدمہ میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ملزم محسن بیگ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔یاد رہے ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ نے ناجائز اسلحہ کا مقدمہ نمبر 87 درج کیا تھا۔ محسن بیگ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت کیس میں تاحال ضمانت دائر نہیں کی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- اٹلی: سات منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک، 12 زخمی
- صدر بائیڈن کے قرض سے متعلق بل پر دستخط، امریکا دیوالیہ ہونے سے بچ گیا
- عالمی ادارہ صحت میں شمالی کوریا کی شمولیت، ٹرمپ کومبارکباد دینا مہنگا پڑگیا
- مال بردار ٹرک دریائے نیلم میں جاگرا،4 افراد جاں بحق
- پشاور: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج