راولپنڈی: بلوچستان میں امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 10 ملک دشمنوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ہوشاب کے علاقے میں دہشت گردوں کی کیمپ اور ٹھکانے میں موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان میں غیرملکی سپانسرڈ امن کے دشمنوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی، گھیرے میں آنے پر دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش کی، اس دوران اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مارے جانے والوں میں اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد تربت، پسنی کے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے۔آپریشن کےدوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں، یہ ہتھیار سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہونا تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے، بلوچستان میں امن وترقی کاعمل سبوتاژ ہونے نہیں دیں گے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد