لاہور: الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو 5 سال کے لیے نااہل کردیا۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان کیس سے متعلق اہم فیصلہ دیتے ہوئے صوبائی وزیر شاہ محمد کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو پانچ سال کے لیے نااہل کردیا جبکہ ان کے بیٹے مامون رشید بھی نااہل قرار دیئے جانے کے سبب الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔
شاہ محمد بکاخیل پولنگ اسٹیشنز پر حملہ میں ملوث تھے جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں نا اہل کیا ہے۔
Load/Hide Comments