لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ محمد زبیر اور ان کی بیگم کو ویڈیو سکینڈل سے پہلے کئی بار دھمکیاں ملیں۔
ماڈل ٹاؤن میں پارٹی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نظام ہو ملک میں انصاف ملے ایسا نظام نہ ہو کہ تین بار کے وزیراعظم کو جیل میں ڈالا۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جنید صفدر قانون کے فائنل ائیر میں ہے وہ ابھی لیگل پریکٹس کرے گا، جنید کی تو ابھی شادی ہوئی ہے، ابھی اس کا سیاست میں کوئی ارادہ نہیں، میں اور میاں صاحب سیاست کے لئے کافی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد زبیر میرے ترجمان ہیں اور رہیں گے، محمد زبیر اور ان کی بیگم کو ویڈیو سکینڈل سے پہلے کئی بار دھمکیاں ملیں۔ میرے پاس سازش کی ویڈیو موجود ہے۔ مجھے کوئی دھمکی نہیں دیتا، پہلے آئی تھی تو نوازشریف نے بھر پور جواب دے دیا تھا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں تو چاہتی ہوں میرے والد نوازشریف دسمبر سے پہلے آ جائیں، میں اور نواز شریف سیاست کے لیے کافی ہیں، جس نے مجھ سے لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑے۔ نواز شریف پاکستان آنے کےلئے بے تاب ہیں۔ کچھ لوگ نوازشریف کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب توسیع کے بارے میں آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔