لاہور: کچھ لوگ اس بات سے بہت پریشان ہوتے ہیں کہ ان کو گاڑیوں میں سفر کے دوران الٹیاں کیوں شروع ہو جاتی ہیں؟دراصل سفر کرتے وقت چکر آنے یا الٹیاں آنے کی وجہ یہ سمجھی جاتی ہے کہ سفر کے دوران دماغ کو جسم کے مختلف حصوں سے متضاد معلومات ملنا شروع ہو جاتی ہیں۔جب ہم پیدل چلتے ہیں تو ہماری آنکھیں، ٹانگیں، پاؤں، بازو اور کانوں کے اندر موجود توازن کا نظام سب دماغ کو یہ اطلاع دیتے ہیں کہ ہم حرکت میں ہیں۔اس کے برعکس اگر آپ بس میں ہوں، تو آپ کے کانوں کے اندر بیلنسنگ کا نظام دماغ کو یہ بتا تا ہے کہ آپ حرکت میں ہیں، لیکن جسم دماغ کو یہ بتاتا ہے کہ آپ ساکن ہیں۔لیکن یاد رہے کہ آپ کو چکر اور وومٹنگ صرف اس وقت آتے ہیں جب آپ تیزی سے تبدیل ہوتے منظر پر توجہ دیتے ہیں۔اگر آپ گاڑی کے پردے بند رکھیں اور باہر کے منظر پر توجہ نہ دیں تو چکر آئیں گے اور نہ ہی الٹیاں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد